پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دوسرے روز بھی جاری رہی

نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچ کھیلیں گی ،ْ

منگل 27 مارچ 2018 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دوسرے روز بھی جاری رہی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچ کھیلیں گی، تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پربک کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 جبکہ 8 ہزار روپے والا 4 ہزار اور 4 ہزار روپے والا 2 ہزار روپے میں ملے گا ،ْوی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ کے ٹکٹ ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ نصف کردئیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 15:05:48