پی ایس ایل تھری کی جیت کا ” اصل“ راز کیا ہے ؟ مصباح الحق نے حقیقت بتا دی

منگل 27 مارچ 2018 17:00

پی ایس ایل تھری کی جیت کا ” اصل“ راز کیا ہے ؟ مصباح الحق نے حقیقت بتا دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے جیت کیلئے پرفارمنس کے ساتھ دعائیں بھی لازمی ہوتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل جیتنے پر ہم اللہ کے بہت شکر گزار ہیں لیکن جیت کیلئے دم درود کرنا بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادیونائیٹڈکی جیت کاکریڈٹ کھلاڑیوں کوجاتاہے،سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے ٹیم اسلام آبادنے بہت کچھ سیکھا، پی ایس ایل3میں ہم نے بنچ مضبوط رکھاجس کافائدہ ہوا،اب پی ایس ایل4میں کھلاڑی تیارکرکے پاکستان ٹیم کودوں گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ آصف علی جیسے بیٹسمین کی ٹیم کوضرورت ہے کیوں کہ جولڑکے پرفارم کرکے بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوتے انہیں مایوسی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 27/03/2018 - 17:00:08