بھارت کا انگلینڈ ویمن کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، پونم روہت ڈراپ

منگل 27 مارچ 2018 18:18

بھارت کا انگلینڈ ویمن کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، پونم روہت ڈراپ
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) آل انڈیا ویمن سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ ویمن کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بیٹسمین پونم روہت کو ڈراپ کر دیا گیا، ان کی جگہ ڈیلان ہیمالاتھا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، پونم کو آسٹریلیا ویمن کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈراپ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت اور انگلینڈ ویمن کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 3 اپریل سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان متھالی راج، نائب کپتان ہرمنپریت کوہر، سمریتی مندھانہ، دیپتی شرما، جمیما روڈریگائز، ڈیلان ہیمالاتھا، ویدا کرشنا مورتھی، دیویکا ودیا، جھولن گھوسوامی، شیکھا پانڈے، پوجا واستریکر، اکتا بشت، پونم یادیو، سوشما ورما اور راجیشواری پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 18:18:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :