آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

منگل 27 مارچ 2018 18:57

آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہورہا ہے اور سرفراز الیون کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سیریز میں کلین سویپ کرنا ضروری ہیں۔گرین شرٹس اس وقت آسٹریلیاکے ساتھ 126پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبرون ٹیم کے طورپر اور ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم رینکنگ میں پانچویں درجے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کا آغاز کررہی ہے۔

پاکستان کے پاس اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے کلین سویپ کا واحد راستہ ہے جس کے باعث 130پوائنٹس کے ساتھ اسکی نمبرون پوزیشن مضبوط ہوجائیگی جبکہ 4 پوائنٹس گنوانے کے سبب ویسٹ انڈیزکو دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد ساتویں درجے پر جانا پڑیگا۔

(جاری ہے)

سیریزمیںگرین شرٹس کی 2-1 سے فتح سے دونوں ٹیموں کی رینکنگ اور پوائنٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور پاکستان کے سر پر پہلی پوزیشن سے محرومی کا خطرہ منڈلاتا رہے گا ۔

دوسری جانب اگر ویسٹ انڈین ٹیم 2-1 سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے نمبرپر آئیگی جبکہ پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم ہوکر تیسرے نمبر پر چلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبرپر آجائے گا۔سیریزکے تینوں میچزجیتنے کی صورت میں ویسٹ انڈین ٹیم 2سیڑھیاں چڑھ کر تیسرے نمبرپر آسکتی ہے جبکہ پاکستان کو چوتھے درجے پر جانا پڑیگا۔ ۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 18:57:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :