محمد شامی کا ٹریفک حادثہ ،حسین جہاں کا دل پگھلنے لگا

منگل 27 مارچ 2018 18:57

محمد شامی کا ٹریفک حادثہ ،حسین جہاں کا دل پگھلنے لگا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی ناراض اہلیہ حسین جہاں نے ان کی مزاج پرسی کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی انہیں مزید اپنے ساتھ گھر میں رکھنا نہیں چاہتے مگر وہ اب بھی ان سے بے پناہ محبت کرتی ہیں کیونکہ وہ ان کے شوہر ہیں جن کیخلاف بعض معاملات پر ان کی جنگ جاری ہے اور وہ انہیں جسمانی طور پر کسی صورت نقصان پہنچتا نہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔حسین جہاں کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے محمد شامی کے موبائل فون پر بارہا ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم نہ تو وہ ان کا فون اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی شامی کے گھر والے انہیں یہ بتانے کیلئے تیار ہیں کہ اس وقت ان کے شوہر کس جگہ موجود ہیں ۔۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 18:57:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :