سری لنکا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 27 مارچ 2018 19:04

سری لنکا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) سری لنکا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 مارچ کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 مارچ کو کولمبو میں ہی کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ پاکستان نے سری لنکن ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 69 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کے خلاف 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 108 رنز سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ میزبان ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 19:04:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :