مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر کو مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی منگل 27 مارچ 2018 19:08

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر کو مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی اپیل کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر کو مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی اپیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی ٹیم کی کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئن بنوانے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر کو مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر آصف علی قومی ٹیم کا حصہ بننے کے مستحق ہیں۔ انہیں مستقل بنیادوں پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاندار کارگردگی دکھانے کے بعد آصف علی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کرکٹ کو امید ہے کہ آصف علی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 19:08:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :