حافظ آباد، جشن بہاراں بیڈ منٹن ٹورنا منٹ اسپورٹس جمنازیم کا آعاز

چودھری امجد پرویز چٹھہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

منگل 27 مارچ 2018 22:17

حافظ آباد، جشن بہاراں بیڈ منٹن ٹورنا منٹ اسپورٹس جمنازیم کا آعاز
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) حافظ آباد میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں بیڈ منٹن ٹورنا منٹ اسپورٹس جمنازیم میں شروع ہو گیا ۔مسلم لیگی رہنماء و جنرل کونسلر چودھری امجد پرویز چٹھہ،ایکسیئن ایم سی چودھری تنویر احمد وڑائچ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ٹی ایس او ماجد حسین،ڈسٹرکٹ کوچ ملک حامد رضا سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے افتتاحی روز مقابلے دیکھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماء چودھری امجد پرویز چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں اور پنجاب کی ثقافت کے فروغ کے لئے جشن بہاراں کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بڑا خوش آئند اقدام ہے اس طرح کے مقابلوں سے جہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے تو وہیں ان میں مقابلہ کا رجحان اور جیت کی لگن بھی پیدا ہو تی ہے ۔اس موقعہ پر ٹی ایس او اور ڈسٹرکٹ کوچ کا کہنا تھا کہ بیڈ منٹن مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں کی بھر پور شرکت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نوجوان کھیلوں کو کس قدر پسند کرتے اور ان میں حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈر 14،انڈر 16اور انڈر 18سمیت جونیئر،سنیئر سنگل ،ڈبل مقابلوں کا انعقاد کروا یا جا رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 22:17:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :