تیسرے یوتھ اولمپکس بیونتس آئرس ارجنٹینا میں یکم اکتوبر سے بارہ اکتوبر تک منعقد ہوں گے

یوتھ اولمپکس کیلئے ایشین ہاکی کوالیفائر بنکاک تھائی لینڈ میں 25-29اپریل تک منعقد ہوگا ،پی ایچ ایف کی طرف سے 51ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

منگل 27 مارچ 2018 23:19

تیسرے یوتھ اولمپکس بیونتس آئرس ارجنٹینا میں یکم اکتوبر سے بارہ اکتوبر تک منعقد ہوں گے
لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) تیسرے یوتھ اولمپکس بیونتس آئرس ارجنٹینا میں یکم اکتوبر سے بارہ اکتوبر تک منعقد ہوں گے ۔یوتھ اولمپکس کیلئے ایشین ہاکی کوالیفائر بنکاک تھائی لینڈ میں 25-29اپریل تک منعقد ہوگا ۔ان کوالیفائرز کی دو ٹاپ ٹیمیں یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی۔یوتھ اولمپکس میں ہاکی فائیو اے سائیڈ فارمیٹ میں کھیلی جائے گی ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یوتھ اولمپکس کوالیفائرکی تیاریوں کیلئے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں یکم اپریل سے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور کیمپ میں شرکت کیلئے 51ممکنہ کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔پی ایچ ایف نے کیمپ کے ساتھ ساتھ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو کہ کیمپ کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے اختتام پر یوتھ اولمپکس کوالیفائرز کیلئے فائنل اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے کیمپ میں شرکت کرنے والے ممکنہ کھلاڑیوں میں وقار یونس ،رضوان علی ،ریحان بٹ ،معین شکیل ،عدیل لطیف ،جنید منظور ،شاہ زیب خان ،غصنفر علی ،افراز حکیم ،عمیر ستار ،نوید عالم ،عدیل رائو ،امجد علی ،اویس ارشد ،رانا وحید ،احمد ندیم ،ایم الیاس ،وقار علی ،ذاکر اللہ ،ایم ابراہیم ،وقاص احمد ،سلمان شوکت ،جنید رسول ،محب اللہ ،علی رضا ،اویس رشید ،امجد رحمان ،مرتضی یعقوب ،ذوالقرنین ،حماد انجم ،ابو زر ،عمر بلال ،رومن خان ،اکمل حسین ،زین اعجاز ،خیر اللہ ،عبداللہ شاہد ،ابرار احمد ،علی حمزہ ،ایم یاسر ،فیضان علوی ،ایم معظم ،زین العابدین ،دائود نیاز ،حمزہ سہیل ،زبیر سلیم ،عبدالرحمان ،محسن خان ،آصف حنیف ،محمد ساجد اور ارباز احمد شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/03/2018 - 23:19:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :