انٹر کلب ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ ایس بی کک باکسنگ اکیڈمی نے جیت لی

منگل 27 مارچ 2018 23:21

انٹر کلب ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ ایس بی کک باکسنگ اکیڈمی نے جیت لی
فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر کلب ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ ڈی گرائونڈ پارک پیپلز کالونی میں کھیلی گئی جو ایس بی کک باکسنگ اکیڈمی نے جیت لی جبکہ الائیڈ اکیڈمی نے دوسری،ڈریگن اکیڈمی نے تیسری،لائسم اکیڈمی نے چوتھی،ارقم اکیڈمی نے پانچویں اور پیس اکیڈمی کی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف ڈی اے /ایم پی اے شیخ اعجاز احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔میاں محمداجمل،لیاقت کمبوہ،ارشاد سندھو،عثمان منج،محمد نفیس،سہیل بٹ،ڈاکٹروقار بخاری،طارق سندھو،ڈاکٹر وکیل احمد،میاں علی رضا،رمضان جٹ اور دیگر موجود تھے۔مہمان خصوصی ایم پی اے شیخ اعجازاحمد نے کک باکسنگ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقادپر منتظمین کی کاوشوں کو سراہااورپوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کی ترویج وترقی کیلئے موثراقدامات پر عمل پیرا ہے اور ضلعی سطح پرمختلف کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 23:21:17