مایہ ناز بھارتی کرکٹر نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 27 مارچ 2018 22:38

مایہ ناز بھارتی کرکٹر نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) مایہ ناز بھارتی کرکٹر نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد بھارت کے مایہ ناز کرکٹر محمد کیف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ محمد کیف نے پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعقاد پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ محمد کیف نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی چیمپئن بننے پر مبارکباد کا خصوصی پیغام دیا ہے۔ محمد کیف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بھوکی پاکستانی قوم کو اس خاص لمحے کی خصوصی مبارکباد۔ دعا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کا بول بالا ہو اور یہاں کرکٹ میچز کا انعقاد بھی ہوتا رہے۔ محمد کیف کے اس خوبصورت پیغام پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 22:38:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :