لیوک رونکی کوپاکستانی شہریت اور ٹیم سے کھیلنے کی پیشکش کردی گئی

بدھ 28 مارچ 2018 12:26

لیوک رونکی کوپاکستانی شہریت اور ٹیم سے کھیلنے کی پیشکش کردی گئی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ2018ئ)پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے مین آف دی ٹورنامنٹ کیوی بلے باز لیوک رونکی کو پاکستانی شہریت لینے اور قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپوٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے کہاہے کہ لیونک رونکی تواتر کے ساتھ ٹی ٹونٹی لیگز کھیل رہا ہے اور کسی ملک کی نمائندگی نہیں کررہا،میں سمجھتاہوں کہ اسے پاکستانی شہریت کی آفر کرنی چاہیے اوراسے یہ پیشکش قبول کرکے قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بھی کرنی چاہیے،اگر وہ محض لیگز ہی کھیلتا رہاتو اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ لیوک رونکی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مختلف لیگز کا حصہ بن رہے ہیں جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کے سبب خاصی شہرت پاچکے ہیں اور پی ایس ایل تھری میں عمدہ کارکردگی کے سبب انہوں نے پاکستان میں لاکھوں مداح پیداکرلئے ہیں، نیوزی لینڈاور آسٹریلیا کی ٹیمو ں کیلئے2008ءسے 2017ءکے دوران 4ٹیسٹ ، 85ون ڈے اور 32ٹی ٹونٹی کھیلنے والے لیوک رونکی پی ایس ایل کے علاوہ آئی پی ایل کا بھی حصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2018 - 12:26:22