بال ٹمپرنگ،سٹیو سمتھ ،ڈیوڈ وارنر کے مستقبل کا فیصلہ کردیا گیا

بدھ 28 مارچ 2018 13:18

بال ٹمپرنگ،سٹیو سمتھ ،ڈیوڈ وارنر کے مستقبل کا فیصلہ کردیا گیا
سڈنی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ2018ئ)کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان سٹیو سمتھ اور سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال تک کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیو سمتھ اور ڈیو ڈوارنر پر یہ پابندی جنو بی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرنے کامنصوبہ بنانے کے باعث عائد کی گئی ہے ،سٹیو سمتھ اور ڈیو ڈ وارنر نے کینگرو اوپنر کیمرون بینکروفٹ کو کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں پیلی ٹیپ کا استعمال کرکے بال کی حالت بدلنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ فوری طور پر اپنی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون بینکروفٹ پربھی 9ماہ تک کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے ،یہ کرکٹ کی تاریخ میں بال ٹمپرنگ کے جرم میں اب تک دی جانے والی سب سے بڑی سزا ہے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2018 - 13:18:51