جویریہ خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین نصف سینچری بنا ڈالی

بدھ 28 مارچ 2018 15:18

جویریہ خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین نصف سینچری بنا ڈالی
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) پاکستانی ویمن ٹیم کی بلے باز جویریہ خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2018 - 15:18:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :