فٹبال ورلڈکپ کی عالمی جنگ سے پہلے دوستانہ مقابلوں میں دفاعی چمپئن جرمنی کو شکست

بدھ 28 مارچ 2018 23:13

فٹبال ورلڈکپ کی عالمی جنگ سے پہلے دوستانہ مقابلوں میں دفاعی چمپئن جرمنی کو شکست
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) فٹبال ورلڈکپ کی عالمی جنگ سے پہلے دوستانہ مقابلوں میں دفاعی چمپئن جرمنی کو شکست ہو گئی، میزبان روس کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ سپر سٹار لیونل میسی کی کمی ٹیم ارجنٹائن کو چھ ایک کی ہار کے بعد محسوس ہوئی۔ برلن میں دوستانہ میچ میں عالمی چمپئن جرمنی اور برازیل کا مقابلہ ہوا، سینتیسویں منٹمیں جیسس نے گول سکور کر کے دفاعی چمپئن کا غرور خاک کیا۔

اسی ایک صفر کے سکور پر پہلے اور پھر دوسرے ہاف کا اختتام ہوا۔

(جاری ہے)

جرمن ٹیم کو صرف ایک شکست نہیں ہوئی بلکہ لگاتار 23 میچوں کی جیت کو بھی بریک لگ گئی۔ سینٹ پیٹرز برگ میں ورلڈکپ میزبان روس کا فرانس سے میچ پڑا۔ فرنچ کھلاڑی بیپی نے تیس گز کی دوری سے خوبصورت گول سکور کرکے دھاک بٹھائی۔ پال پوگبا اور پھر بیپی کے گول نے فرانس کو تین ایک کی فتح دلائی۔میڈرڈ میں کھیلے گئے ارجنٹائن کے خلاف میچ کو سپین نے یکطرفہ بنا دیا۔ ورلڈ کلاس لیونل میسی کی انجری کا بھرپور فائدہ اٹھا یا گیا۔ سپین کے ڈیگو کوسٹا نے پہلا گول کیا۔ آئیسکو نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔ مزید دو گولز کی بدولت 2010 کی عالمی چمپئن ٹیم کو چھ ایک سے بڑی کامیابی ملی۔
وقت اشاعت : 28/03/2018 - 23:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :