بال ٹمپرنگ سکینڈل،سابق نائب آسٹریلیوی کپتان ڈیوڈوارنر نے بالآخر خاموشی توڑدی

جمعرات 29 مارچ 2018 11:22

بال ٹمپرنگ سکینڈل،سابق نائب آسٹریلیوی کپتان ڈیوڈوارنر نے بالآخر خاموشی توڑدی
سڈنی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ2018ء)دورئہ جنوبی افریقہ میں کھیلے تیسرے کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ تنازعے میں پکڑے جانے والے تین آسٹریلوی کرکٹرزمیں سے ایک ڈیوڈوارنر نے بالآخر سوشل میڈیا کا سہارا لیکر اپنی زبان کھول دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈوارنر نے انسٹاگرام پر دئیے گئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ” آسٹریلیا اور پوری دنیامیں کرکٹ کے چاہنے والو،میں سڈنی واپس جا رہاہوں، مجھ سے غلطی ہوگئی ہے جس سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا،اس کیلئے میں شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں اور اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں سمجھ سکتاہوں کہ اس واقعے سے کرکٹ شائقین کو کس قدر تکلیف ہوئی ہے،یقینا یہ حرکت اس کھیل پر ایک داغ ہے جس سے ہم سب محبت کرتے ہیں اور میں تو لڑکپن سے اس کھیل سے محبت کرتاآرہاہوں، اس واقعے کے بعد مجھے آرام اور فیملی ،دوستوں اور قابل اعتماد مشیروں کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے، میں کچھ دن بعدمزید بات کروں گا“۔

وقت اشاعت : 29/03/2018 - 11:22:39