باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مردان کے زیر اہتمام سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلوں کاانعقاد

جمعرات 29 مارچ 2018 13:29

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مردان کے زیر اہتمام سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلے ذیشان،رزاق اور فیصل نے جیت لئے اس سلسلے میں مردان کے مقامی شادی ہال میں مردان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری وحید الرحمان کشمیری کی نگرانی میں تن سازی مقابلوں کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،ممبر صوبائی اسمبلی زاہد خان درانی اور خان بابا نے فیتہ کاٹ کر مقابلوں کا با قاعدہ آغاز کیا مقابلوں میں سینکڑوں تن سازوں نے حصہ لیا جس میںذیشان نے سپر مسٹر مردان،رزاق نے سنیئر مردان جبکہ فیصل نے جونیئر مردان کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ دور حاضر میں دنیا گلوبل ولیج کی حیثیت احتیار کرچکی ہے اور فاصلے سمٹ چکے ہیں آئی ٹی کے انقلاب نے جہاں انسانی فلاح و بہبود میں اہم کردار اداکیا ہے وہیں اس نے معاشرے پر منفی اثرات بھی مرتب کئے ہیں آج کھیل کے میدان ویران ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تن سازی نوجوانوں میں دن بدن مقبول ہورہی ہے ایسی تقریبات کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے آخر میںمہمان خصوصی خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،ممبر صوبائی اسمبلی ذاہد خان درانی اور خان بابا نے مقابلوں میں حصہ لینے والے تن سازوں اور جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 13:29:04