پاکستان ،ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں، جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں اور خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں،بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی،امریکہ میں تین ملکی سیریز کے لئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کاپاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 29 مارچ 2018 21:03

پاکستان ،ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے لوگو کی  رونمائی کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ، جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں اور خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں،بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی،امریکہ میں تین ملکی سیریز کے لئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی لاہور میں رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خوشی ہے کہ اب انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، ہم جو کہتے ہیں وہ پورا کر کے دکھاتے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو اسٹار پلیئرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے حتمی ٹیم کے اعلان میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ، کرکٹ ویسٹ انڈیز چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے، دوسری انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی۔امریکا میں سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نجم سیٹھی نے بتایا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز ہے تاہم اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز کے لئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، ہمارا ساتھ دیں اور رہنمائی کریں اچھا لگے گا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31 مارچ کو دورہ پاکستان کیلئے آئے گی، تینوں میچز کراچی میں یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 21:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :