شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے میچز جاری

جمعرات 29 مارچ 2018 22:36

شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے میچز جاری
لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے پانچویں روز دلچسپ میچز جاری رہے۔ کچھ کیٹیگریز میں کوارٹراور کچھ میں سیمی فائنل مرحلے تک مقابلے جاری تھے ۔لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہوش کو 6-1- 7-5 سے، سارہ محبوب نے نور ملک کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قبل ازیں لیڈیز سنگلز کے چوتھے کوارٹرفائنل میں نور ملک نے عشاء جواد کو 6-3, 6-3 سے ہرایا تھا۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز کے سیمی فائنلز مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد خان نے یرا عاشق اور عبدالرحمان کو کو 6-2,6-3، دوسرے سیمی فائنل میں محمد عابد اور عثمان رفیق نے مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کو 7-6, 3-6, 10-8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قبل ازیں مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنل مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد خان نے اسد اللہ اور برکت اللہ کو 6-3, 6-2 سے، ہیرا عاشق اور ملک عبدالرحمان نے احمد بابر اور سڈ صدیقی کو 6-3, 7-4، مزمل مرتضی اور مدثر مرتضیٰ نے ابدال حیدر اور زاہد مجاہد کو 1-6, 7-6, 10-6 سے ، عابد اور عثمان رفیق نے طلحہ وحید اور فیاض خان کو 6-3, 6-1 سے ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 22:36:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :