کوئٹہ، یوفون بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایکوا فٹبال کلب نے جیت لی

جمعرات 29 مارچ 2018 22:51

کوئٹہ، یوفون   بلوچستان فٹبال  ٹورنامنٹ کا فائنل میچ  ایکوا فٹبال کلب نے جیت لی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) ایکوا فٹبال کلب کوئٹہ نے یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے فائنل میں نوشکال بلوچ فٹبال کلب نوشکی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی اس چیمپیئن شپ کا فائنل میچ ریلوے گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلا گیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ، اہم شخصیات، صحافی اور یوفون کے حکام موجود تھے۔

اسپورٹس سیکریٹری بلوچستان منظور احمد اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹرافی فاتح ٹیم کے حوالے کی سیکرٹری اسپورٹس منظور احمد نے کہا، "یہ یوفون کا اہم اقدام ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف اچھی صحت کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کے اندر اعتماد بھی بڑھتا ہے اور انہیں بہتر مواقع ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

" فائنل کے پہلے ہاف میں ایکوا فٹبال کلب کوئٹہ نے ابتدائی 10 منٹ میں دفاعی کھیل پیش کیا جبکہ نوشکال بلوچ فٹبال کلب کے کھلاڑی جارحانہ انداز کے ساتھ کھیلتے رہے۔

تاہم ابتدائی دفاع کے بعد ایکوا فٹبال کلب کوئٹہ نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرنا شروع کردیا اور مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی نوشکال بلوچ فٹبال کلب کے عبدالمالک نے میچ کے دوسرے ہاف میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی، تاہم 15 منٹ بعد ایکوا فٹبال کلب کوئٹہ کے شیر حسان نے گول کرکے میچ 1-1اسکور سے برابر کردیا جس کے بعد ٹرافی کے حصول کی جنگ مزید تیز ہوگئی۔

میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل ایکوا فٹبال کلب کوئٹہ کے نصر اللہ نے پینلٹی پر گول اسکور کرکے اس چیمپیئن شپ کی دوڑ میں اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی اس سال یہ چیمپیئن شپ صوبے کے چھ شہروں کوئٹہ، پشین، خضدار، چمن، لورالائی اور نوشکی میں منعقد ہوئی جس میں ہر شہر کی پانچ ٹیموں یعنی 30 ٹیموں کے 450 نوجوان فٹبالرز نے حصہ لیایوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس چیمپیئن شپ سے صوبے میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ اس اقدام سے یوفون کا بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ عزم ظاہر ہوتا ہے جس سے کمپنی کی ٹیگ لائن کا پیغام 'تم ہی تو ہو' عیاں ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 22:51:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :