2019ء ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی، زمبابوے کرکٹ نے کپتان اور پورے کوچنگ سٹاف کو فارغ کر دیا

جمعہ 30 مارچ 2018 22:51

2019ء ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی، زمبابوے کرکٹ نے کپتان اور پورے کوچنگ سٹاف کو فارغ کر دیا
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) زمبابوے کرکٹ نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے پر کپتان گریم کریمر اور پورے کوچنگ سٹاف کی چھٹی کر دی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین نے کریمر سمیت پورے کوچنگ سٹاف کو مستعفی ہونے کیلئے وقت دیا تھا تاہم سب نے استعفے دینے سے انکار کر دیا، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد زمبابوے کرکٹ نے کپتان کریمر اور پورے کوچنگ سٹاف جن میں ہیڈکوچ ہیتھ سٹریک، بیٹنگ کوچ لانس کلوزنر، بائولنگ کوچ ڈوگلس ہونڈو، فیلڈنگ کوچ والٹر، فٹنس کوچ سین بیل، ٹیم اینالسٹ سٹین لے شامل تھے کے علاوہ زمبابوے اے ٹیم کے کوچ ویان جیمز، انڈر 19 کوچ سٹیفن کو فارغ کر دیا جبکہ کنوینر آف سلیکٹرز تاٹندا تیبو کو بھی ان کے عہدے سے محروم کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 30/03/2018 - 22:51:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :