پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان

دو مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم (کل ) علی الصبح آسٹریلیا روانہ ہو گی

جمعہ 30 مارچ 2018 23:33

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کا کامن ویلتھ گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن (پی بی ایف) نے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کیلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، میگا گیمز 4 سے 15 اپریل تک گولڈ کوسٹ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں ٹرائلز کے بعد ٹیم کا چنائو کیا گیا ہے، ٹرائلز میں آٹھ مرد اور آٹھ خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اعلان کردہ ٹیم دو مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عرفان سعید اور مراد علی مینز جبکہ ماہ نور شہزاد اور پلوشہ بشیر ویمنز ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، واجد علی چوہدری بطور مینجر اور افتخار حسین بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، قومی ٹیم گیمز میں شرکت کیلئے ( آج ) ہفتہ کو علی الصب آسٹریلیا روانہ ہو گی۔

۔
وقت اشاعت : 30/03/2018 - 23:33:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :