ویرات کوہلی کس کھلاڑی کی صلاحیتوں کے قائل ؟ جانئے

ہفتہ 31 مارچ 2018 17:23

ویرات کوہلی کس کھلاڑی کی صلاحیتوں کے قائل ؟ جانئے
جوہانسبرگ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ2018ء)جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میچ کی پہلی اننگز میں 488 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔اس اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ ایڈن مارکرم نے شاندار 152 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

(جاری ہے)

جوہانسبرگ کی باﺅلرز کیلئے معاون وکٹ پر ایڈن مارکرم کی شاندار اننگز پر جہاں سابق کرکٹر اس نوجوان کرکٹر کی تعریف کر رہے ہیں وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی مارکرم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایڈن مارکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ” ایڈن مارکرم کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے“۔
وقت اشاعت : 31/03/2018 - 17:23:17