پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے آفیشلز مقرر

ہفتہ 31 مارچ 2018 21:53

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے آفیشلز مقرر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لئے آفیشلز مقرر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز (آج) اتوار سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جا رہی ہے۔

سیریز کے یکم اپریل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں احسن رضا اور شوزیب رضا فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹی وی ایمپائر احمد شہاب ریزرو ایمپائر، راشد ریاض آفیشل اسکورر، محمد احسن، عمران علی اور پریس اسکورر سلمان حسین اور سلمان صدیقی ہوں گے۔ اسی طرح 2 اپریل کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں احمد شہاب اور شوزیب رضا فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹی وی ایمپائر احسن رضا، ریزرو ایمپائر خالد محمود، آفیشل اسکورر سلمان حسین، عمران علی اور پریس اسکورر محمد احسن اور وسیم عباس ہوں گے۔

(جاری ہے)

3 اپریل کو کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے میچ میں احسن رضا اور علیم ڈار فیلڈ ایمپائر ہوں گے جبکہ ٹی وی ایمپائر شوزیب رضا، ریزرو ایمپائر آصف یعقوب، آفیشل اسکورر عمران علی، وسیم عباس اور پریس اسکورر محمد احسن اور سلمان حسین ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریفری ڈیوڈ بون سیریز کے دوران میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 31/03/2018 - 21:53:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :