ڈیوڈ وارنر نے بال ٹمپرنگ کا پلا ن کیوں بنایا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی

اتوار 1 اپریل 2018 16:04

ڈیوڈ وارنر نے بال ٹمپرنگ کا پلا ن کیوں بنایا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی
سڈنی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2018ء) سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈ وارنرنے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں یہ تسلیم کیا کہ وہ بطور نائب کپتان اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکے ،انہوں نے اپنے عمل پر سب سے زیادہ معافی بھی اپنی اہلیہ کینڈیس فلزون اور بیٹیوں سے مانگی ہے جن کو جنوبی افریقہ میں فیلڈ اور فیلڈ سے باہر بدکلامی کا نشانہ بننا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈربن میں شروع ہونے والی یہ جملے بازی ہی ڈیوڈ وارنر کو بال ٹیمپرنگ کیلئے اکسانے کا موجب بنی اور کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کے مطابق انہوں نے کیمرون بینکرافٹ کو نیولینڈز میں ریگ مال کے استعمال کا مشورہ دیا جس سے باعلم سٹیو سمتھ کی حمایت بھی انہیں حاصل رہی۔ ڈیوڈ وارنر کے مطابق ان کیلئے اس ذہنی حالت پر واپس لوٹنا انتہائی مشکل ہے جب انہوں نے بال ٹیمپرنگ کا پلان بنایا لیکن یہ ایک غلط حرکت تھی جس پر انہیں تاحیات پشیمانی رہے گی۔

وقت اشاعت : 01/04/2018 - 16:04:13