ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو اپریل فول بنا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 اپریل 2018 22:03

ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو اپریل فول بنا دیا
سینٹ لوشیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2018 ء)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کو اپریل فول بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 9سال بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹر نیشنل میچ کھیلا جارہا ہے جس کے لیے شائقین میں بھرپور جوش و جذبہ پایا جارہا ہے ،ویسٹ انڈین ٹیم کے کئی بڑے کھلاڑیوں نے سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تاہم سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پہلے سوشل میڈیا پر حیران کن طور پر ٹویٹ کیا کہ ” یقین نہیں آرہا کہ میں ایک بار پھر ویسٹ انڈین جرسی پہنوں گا ، ٹیم کے ساتھ پاکستان جارہا ہوں“ ۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر کمنٹس کا طوفان آگیا تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے سوشل میڈ یا پر ایک اور پیغام جاری کرکے پاکستانی شائقین کرکٹ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ،سیمی نے ٹویٹ کیا کہ ” میں مزید باتیں نہیں سہ سکتا،یہ مذاق تھا، میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ پاکستان نہیں جارہا“۔
وقت اشاعت : 01/04/2018 - 22:03:44