پاکستان نے بھارت کو اہم عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا

منگل 3 اپریل 2018 12:36

پاکستان نے بھارت کو اہم عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اپریل 2018ء)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیزکو 82رنز سے شکست دیکر مسلسل 7ویں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ روایتی حریف بھارت کو اہم ریکارڈ سے بھی محروم کردیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی فتح گرین شرٹس کی کیربیئن سائیڈ کےخلاف دسویں کامیابی تھی جس کی بدولت پاکستان اب دنیاکی واحد ٹیم بن گئی ہے جو 3 مختلف ٹیموں کو10سے زائد بار شکست کا مزہ چکھا چکی ہے،ویسٹ انڈیز سے قبل پاکستانی ٹیم سابق عالمی چیمپئن سری لنکا اور نیوزی لینڈکو بھی بالترتیب 13اور10 مرتبہ شکست دے چکی ہے ، سری لنکاکیخلاف تیرہ کامیابیاں ٹی ٹونٹی میں کسی ایک ٹیم کےخلاف زیادہ کامیابیوں کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

حالیہ سیریز سے قبل صرف پاکستان اور بھارت ہی دو ایسی ٹیمیں تھیں جو دو مختلف ٹیموں کو 10،10بار یا اس سے زائد مرتبہ ٹی ٹونٹی مقابلوں میںہرا چکی ہیں ،پاکستان نے سابق عالمی چیمپئن سری لنکا اور موجود عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیزکو جبکہ بھارت نے سری لنکا اورآسٹریلیاکےخلاف 10یا اس سے زائد کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/04/2018 - 12:36:42