فاف ڈوپلیسی کی آٹھویں ٹیسٹ سنچری

منگل 3 اپریل 2018 14:40

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے آٹھویں ٹیسٹ سنچری سکور کی۔ آسٹریلیا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ڈوپلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے۔ وہ اب تک 52 میچز میں 3197 رنز بنا چکے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 14:40:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :