پاکستان نے ونڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 3 اپریل 2018 22:46

پاکستان نے ونڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) پاکستان نے ونڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا۔تفصیلات کے مطاق یشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کےلئے 154 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں اپنرز نے گزشتہ میچز کی طرح ایک بار پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 61 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی ، فخر زمان17 گیندوں پر 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز چیڈ وک والٹن اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم والٹن صرف 2 کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پہلے ہی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 72 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد مارلن سیمیولز 31 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اوپنر آندرے فلیچر نے نصف سنچری سکور کی تاہم 52 رنز بناکر وہ رن آﺅٹ ہوگئے۔اوپنر آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز کے آﺅٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم صرف 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی تاہم بعد میں آنےوالے دنیش رامدین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 18 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 153 رنز بناسکی۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کریں یا باﺅلنگ کوئی فرق نہیں پڑتا، ویسٹ انڈیز کو کم سے کم سکور پر آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور حسن علی کی جگہ عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کو جگہ دی گئی ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ 180 رنز تک سکور کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کیسرک ولیمز کی جگہ میکار تھی کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 22:46:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :