شکریہ کراچی،کرکٹ کودوبارہ یہاں لائیں گے،نجم سیٹھی کا ٹویٹ

کراچی نے سب کاسرفخر سے بلندکیا،بہت جلد مزید اچھی کرکٹ کے ساتھ یہاں آئیں گے، چیئرمین پی سی بی

بدھ 4 اپریل 2018 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) روشنیوں کے شہر میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پرچئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے خوشی کا اظہار کیاہے۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے پرقومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد پرعوام کومبارک باد دی ہے۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میںکہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کراچی آمد پرانھوں نے شکریہ اداکیا۔ نجم سیٹھی نے کراچی کے عوام اور سندھ حکومت کا بھرپور میزبانی پرشکریہ بھی ادا کیا۔نجم سیٹھی نے ریاستی سیکورٹی اداروں کے انتظامات پران کابھی شکریہ اداکیا۔ نجم سیٹھی نے حکومت پاکستان کی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے اقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل اور ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کراچی بے مثال رہا۔

انھوں نے کہاکہ کراچی نے سب کاسرفخر سے بلندکیا،بہت جلد مزید اچھی کرکٹ کے ساتھ یہاں آئیں گے۔ نجم سیٹھی نے بھرپورعزم کے ساتھ کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ پورے پاکستان میں بحال ہوجائیگی۔پی سی بی کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کراچی میں کرکٹ کی تاریخی واپسی پر اس کھیل کے چاہنے والوں کاشکریہ ادا کیا۔ ٹویٹ میں اس بات کابھی ذکرکیا کہ کراچی میں کرکٹ کے متوالوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیارہے۔ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈکی جانب سے بھی کراچی میں بھرپورمیزبانی کے انتظامات پر شکریہ ادا کیاگیاہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 15:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :