پاکستان نے زیادہ ٹی ٹونٹی کلین سویپس کاعالمی ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:19

پاکستان نے زیادہ ٹی ٹونٹی کلین سویپس کاعالمی ریکارڈ قائم کردیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اپریل 2018ء)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو ہوم ٹی ٹونٹی سیریزکے تیسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے اپنی تاریخ کا تیسرا کلین سوئپ مکمل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کی تین یا زائد میچوں کی باہمی سیریزمیں زیادہ کلین سویپس کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔گرین شرٹس کے بعد اب بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں 2،2 مرتبہ حریف ٹیموں کو کلین سویپ کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 04/04/2018 - 16:19:04