پنجاب سپورٹس بورڈ ، نشتر سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر سکوائش کمپلیکس کو مکمل کرنے کیلئے مزید 34 کروڑ روپے کے فنڈز طلب

بدھ 4 اپریل 2018 21:26

پنجاب سپورٹس بورڈ ، نشتر سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر سکوائش کمپلیکس کو مکمل کرنے کیلئے مزید 34 کروڑ روپے کے فنڈز طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) پنجاب سپورٹس بورڈ نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر سکوائش کمپلیکس کو مکمل کرنے کیلئے مزید 34 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کرلئے ہیں بتایاگیا ہے کہ سکوائش کمپلیکس کے منصوبے کے ڈیزائن اور سٹرکچر پر وفاق نے اعتراضات عائد کر دئیے تھے جسے پی اینڈ ڈی نے تیار کیا تھا جبکہ ایک سال بعد بھی یہ منصوبہ کاغذی کارروائی تک ہی محدود رہ سکا جس کی وجہ منصوبے مکمل کرنے کیلئے مزید درکار فنڈز کی عدم فراہمی تھی کیونکہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے منصوبے کو مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا تھا تاہم اب پنجاب سپورٹس بورڈ نے منصوبے کی تکمیل کیلئے دوبارہ چونتیس کروڑ کے فنڈز کا مطالبہ کر دیاہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 21:26:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :