ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو گورنر سندھ محمد زبیر کی مبارک باد

بدھ 4 اپریل 2018 23:20

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو گورنر سندھ محمد زبیر کی مبارک باد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ پر کپتان ،ٹیم مینجمنٹ، پی سی بی، کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے سیریز میں بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی نئے کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے سیریز ہارنے کے باوجود پاکستانی شائقین کے دل جیت لئے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کراچی میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پر ویسٹ انڈین ٹیم کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹونٹی سیریز کے کراچی میں انعقاد سے دیگر ٹیموں کے پاکستان میں کھیلنے کی راہ ہموار ہوگی۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 23:20:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :