بھارت سے ایشیا کپ 2018 کی میزبانی چھن گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اپریل 2018 23:14

بھارت سے ایشیا کپ 2018 کی میزبانی چھن گئی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2018ء) بھارت سے ایشیا کپ 2018 کی میزبانی چھن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایشیا کپ 2018 کے انعقاد کا فیصلہ بدل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بھارت میں نہ کھیل پانے کی وجہ سے ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھارت سے ایشیا کپ کی میزبانی واپس لے لی ہے۔ اب بھارت کی بجائے سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ ایشیا کا انعقاد رواں برس ستمبر کے ماہ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت ایشیا کی صف اول کی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سری لنکا ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 23:14:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :