بھارت70 سال سے کشمیر میں ظلم بربریت کررہا ہے،شاہد آفریدی

گذشتہ دو تین دنوں میں 25 کشمیری بے گناہ لوگوںکو بے دردی سے شہید کیاہے،میں اس ملک کا سپاہی ہوں میرے لئے سب کچھ پاکستان ہی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 اپریل 2018 23:54

بھارت70 سال سے کشمیر میں ظلم بربریت کررہا ہے،شاہد آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت 70 سال سے کشمیر میں ظلم کر رہا ہے۔کشمیر کیمسئلے پر پہلے بھی آواز اتھائی تھی ۔ انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ بحیثیت انسان ٹویٹ کیا تھا ،جب پید اہوا ہوں کشمیر میں ظلم ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے میںماہر ہے ۔

میں اس ملک کا سپاہی ہوں میرے لئے سب کچھ پاکستان ہی ہے بھارت اگر آئی پی ایل کے لئے بلائیں تو بھی نہیں جاؤںگا ۔گذشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شاہد افریدی نے کہا ہے کہ بھارت70 سال سے کشمیر میں ظلم بربریت کرا رہا ہے۔ گذشتہ دو تین دنوں میں 25 کشمیری بے گناہ لوگوںکو بے دردی سے شہید کیا ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا واقف ہے کہ بھارت کشمیر میں عورتوں بچوں اور بزرگوں پر ظلم کر رہاہے ۔

بحیثیت انسان ظلم جہاں کہیں بھی ہوا اس پر آواز اٹھانا چاہئے ۔ انسانیت بڑی چیز ہے دونوں ملک اس مسئلے پر سنجیدہ طریقے سے بات کر کے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا چاہئے کشمیر کے مسئلے پر پہلے بھی آواز اٹھائی تھی انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی اچھی چیزوں کو سراتا ہوں جب بھارت نے ورلڈ کپ جیتا تو میں نے مبارک باد دی اور حالیہ مہینے میں نے ایک بھارت کے پرچم کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور کھیلاڑی کا میری خلاف بولنے پر بالکل بھی افسوس نہیںہے جو چیز غلط ہو رہی ہے اس پر آواز اٹھانی چاہئے ۔

بھارتی میڈیا اپنے عوام کو پاکستان کے خلاف ورغلاتے ہیں اور بہت سارے بے بنیاد چیزیں پھیلاتے ہیں اگر میں کرکٹر نہیں ہوتا تو ضرور فوجی ہوتا۔ آئی پی ایل میںبلائیں تو بھی نہیںجاؤں گا۔ واضح رہے دو دن قبل شاہد خان آٖفریدی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹیویٹر پر ٹویٹ کیا تھا جس پر بھارتی میڈیا اور بھارتی کرکٹر غصے میںآگئے تھے۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 23:54:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :