کامن ویلتھ گیمز مینز سکوائش، پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان اور طیب اسلم فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 5 اپریل 2018 15:30

گولڈ کوسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز مینز سکوائش ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان اور طیب اسلم فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے میگا گیمز کے ابتدائی روز سکوائش مینز سنگلز ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی کھلاڑی جوئے چپمان کو سخت مقابلے کے بعد 11-6، 9-11، 11-4 اور 11-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں پاکستان کے طیب اسلم نے برطانیہ کے ہی نیولی سورنٹینو کو 11-3، 11-4 اور 11-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، دوسرے رائونڈ میں فرحان زمان کو انگلینڈ کے جیمز ولسٹروپ اور طیب کو سکاٹش کھلاڑی ایلن کلائن کا چیلنج درپیش ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/04/2018 - 15:30:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :