کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ، آسٹریلیا نے 3 طلائی تمغے جیت لئے

جمعرات 5 اپریل 2018 22:32

کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ، آسٹریلیا نے 3 طلائی تمغے جیت لئے
گولڈ کوسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ ایونٹ میں آسٹریلیا نے 3، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ نے ایک، ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

میگا گیمز کے ابتدائی روز سائیکلنگ ایونٹ میں 6 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا جن میں سے آسٹریلیا نے تین طلائی تمغے اپنے نام کئے جبکہ بقیہ تینوں طلائی تمغے نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے نام رہے، آسٹریلیا نے مینز اینڈ ویمنز ٹیم پرسوٹ اور ویمنز ٹیم سپرنٹ میں طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، نیوزی لینڈ نے ٹریک ٹیم سپرنٹ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا، انگلینڈ نے چاندی اور آسٹریلیا نے کانسی کے تمغے جیتے، انگلینڈ نے پیرا ٹریک ویمنز ٹینڈم سپرنٹ بی ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا، سکاٹ لینڈ نے مینز ٹینڈم ایک کلومیٹر ٹائم ٹرائل بی ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا، ویلز نے چاندی اور آسٹریلیا نے کانسی کے تمغے جیتے۔

وقت اشاعت : 05/04/2018 - 22:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :