فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے فرانس میں شروع ہوگا، میگا ایونٹ کی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز کو 2.2 ملین یوروز ملیں گے

جمعہ 6 اپریل 2018 09:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی مجموعی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کر دیا گیا، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 2.2 ملین یوروز کے حقدار ٹھہریں گے۔ میگا ایونٹ 27 مئی سے 10 جون تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

رولینڈ گیروس ڈائریکٹر گے فارگیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ میں شریک مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی انعامی رقم میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، انعامی رقم میں میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو ملا کر کل انعامی رقم 48 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے فاتحین کو 2.2 ملین یوروز انعامی رقم ملے گی۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 09:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :