سپورٹس ڈیسک

قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 19 اپریل کو نیپال روانہ ہوگی

جمعہ 6 اپریل 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 19 اپریل کو نیپال روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ 20 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیراہتمام ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 27 مرد اور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں 15 مرد اور 12 خواتین کھلاڑی شامل ہیں اور انہیں تین کوچز طالب حسین، جمیل کھوکھر اور محمد جلال جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 12:20:08