اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

جمعہ 6 اپریل 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کاپی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کی تیاری سلسلہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑی تربیت حاصل ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کیلئے اسلام آباد کی 15 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان 10 اپریل کو کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ 14 سے 18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد، حیدر آباد، کوئٹہ، شیخوپورہ، سرگودھا اور اٹک کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 12:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :