انڈر۔ 13 کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی اسلام آباد ریجن ٹیم کا اعلان

جمعہ 6 اپریل 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر۔13 کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

15 رکنی اسلام آباد ریجن ٹیم میں راجہ امجد وحید، شیمع حسین، یزدان عباس رضوی، محمد یاسین، محمد انس، اسد اللہ خان، شمیر ناصر خان، حسن عبداللہ گھمن، علی افضل، شاہان دل خان، دیان قربان، محمد اظفر مرزا، سید مومن شاہ، محمد احمد اور انعام اللہ شامل ہیں۔ ناصر اقبال اور عبدالروف مرزا بالترتیب مینجر اور کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ ٹرینر کے فرائض فرخ حیات اور فزیو کے فرائض افتخار انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 12:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :