اردو پوائنٹ سب پر بازی لے گیا

پاکستان اور دنیا کے دیگر کئی ممالک کے کروڑوں شائقین کرکٹ کیلئے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو لمحہ بہ لمحہ، مکمل اور بھرپور کوریج دے کر ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھ دی، خصوصی اور بھرپور کوریج کے معاملے میں مین اسٹریم میڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 اپریل 2018 20:00

اردو پوائنٹ سب پر بازی لے گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2018ء) اردو پوائنٹ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کو ریکارڈ ساز کوریج دے کر سب پر بازی لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ تیسرے برس ایک بہتر اور مزید بڑا برینڈ بن کر ابھرا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی میں بھرپور کامیابی کیساتھ منعقد کروائے گئے۔ جہاں اس ٹورنامنٹ کو پاکستان اور دنیا کے دیگر ٹی وی چینلز نے اپنے لامحدود وسائل کے باعث بھرپور کوریج دی، وہیں پاکستان کی سب سے بڑی، سب سے بہترین، سب سے مقبول اور عوام کی پسندیدہ ویب سائٹ اردو پوائنٹ بھی پیچھے نہ رہی۔

اردو پوائنٹ نے اپنے محدود وسائل کے باوجود پاکستان اور دنیا کے دیگر کئی ممالک کے کروڑوں شائقین کرکٹ کیلئے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو لمحہ بہ لمحہ، مکمل، بھرپور اور سب سے بہترین کوریج دے کر ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھ دی۔

(جاری ہے)

اردو پوائنٹ اپنے محدود وسائل کے باوجود پاکستان سپر لیگ کو بھرپور کوریج دینے کے معاملے میں مین اسٹریم میڈیا پر بھی بازی لے گیا۔

اردو پوائنٹ کے نمائندوں نے دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر کئی شہروں میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز اور دیگر لمحات سے کروڑوں شائقین کرکٹ کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔ اردو پوائنٹ کی جانب سے مسلسل 32 روز تک پاکستان سپر لیگ کی سینکڑوں خصوصی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین کرکٹ تک پہنچائی گئیں۔ اس خصوصی کوریج میں میچز کے دوران میدان سے براہ راست ویڈیو سمیت مختلف مواقعوں اور جگہوں پر بنائی گئی سینکڑوں ریکارڈڈ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کیلئے اردو پوائنٹ کی جانب سے بنائی گئی کئی ویڈیوز کو فی ویڈیو 1 سے ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد افراد نے براست دیکھا۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ کیلئے اردو پوائنٹ کی خصوصی کوریج کو کل 1 کروڑ سے بھی زائد افراد نے دیکھا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اردو پوائنٹ نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان سپر لیگ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو ریکارڈ ساز اور منفرد کوریج فراہم کرکے ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھ دی ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 20:00:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :