بھارت اور انگلینڈ ویمنز کے مابین دوسرا ون ڈے پپرسوں کھیلا جائے گا

ہفتہ 7 اپریل 2018 12:44

ناگپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) بھارت اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل پرسوں پیر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بھارت ویمن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 اپریل کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 12:44:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :