سلمان کی سزا کافی سخت ہے، شعیب اختر

ہفتہ 7 اپریل 2018 13:36

سلمان کی سزا کافی سخت ہے، شعیب اختر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2018ء) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اپنے دوست سلمان خان کی 5 سالہ قید کی سزا سے افسردہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالے ہرن کے شکار کی وجہ سے 5 سالہ قید کی سزا سلمان کیلئے کافی سخت ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ‘اپنے دوست سلمان کو پانچ سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر دکھی ہوں البتہ ہمیں بھارت کے کورٹ کے فیصلوں کی عزت کرنی ضروری ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پرمزید کہا ہے ‘میرا ابھی بھی ماننا ہے کہ یہ سزا کافی سخت ہے اور میری دعائیں اور دل ان کی فیملی اور مداح کے ساتھ ہے۔ امید ہے وہ جیل سے جلد رہا ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ سلمان کو جمعرات کے روز جودھپور کورٹ نے دو کالے ہرن کے شکار کیلئے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 13:36:02