آسٹریلین فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا دوروزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

ہفتہ 7 اپریل 2018 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء)آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے زیراہتمام آسٹریلین فٹ بال لیگ کھلاڑیوں کا دو روزہ تربیتی کیمپ جنون گراؤنڈ، جی-10، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا،تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے تقریبا 100 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں ( 13 سال، 16 سال اور 19 سال تک کی عمرکے کھلاڑیوں ) نے حصہ لیا۔

آسٹریلین کوچز، مسٹر وسیم رفیہی اور کاشف نے تربیتی کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی. تربیتی کیمپ کے اختتام پر آسٹریلوی فٹ بال لیگ کے حوالے سے ایک سیمینار یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل،شاہد اسلام مہمان خصوصی تھی. اس موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود، سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری، سید شرفت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ کھلاڑیوں اورکوچز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی. اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری یے اور ان مقابلوں سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ آسٹریلین فٹ بال لیگ ابھی نئی کھیل ہے اور ملک میں آہستہ آہستہ ترقی کریگی، اس کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کیانسٹرکٹر، رانا نصر اللہ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کھلاڑیوں کے دیگر مسائل پر لیکچر دیا جبکہ کوچ اور ایڈمنسٹریٹر، کاشف نے ٹیم کے انتظامیہ کے حوالے سے لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کوچ مسٹر وسیم رفیہی نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ اور محب وطن ملک ہے اور وہ پاکستان میں بہت خوش ہی. انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام عظیم قوم ہیں اور وہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں مثال کے طور پر ویسٹ انڈیز کرکٹ نے کراچی کا دورہ کیا اور مختلف غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں نے لاہور اور کراچی میں پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچ میں حصہ لیا. انہوں نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں کھیلوں کے قابلیت دستیاب ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہی.آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر ، سردار طارق محمود نے دو روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے پر کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کھیل کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں عیدالفطر کے بعد جولائی میں اسلام آباد میں آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ ہوگی اس سلسلے میں آسٹریلیا فٹ بال لیگ پاکستان نے پہلے ہی منسلک یونٹس کو مطلع کردیا ہی.سیمینار کے اختتام پر، گزشتہ سال 2017 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی ۔

بین الاقوامی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے گئے۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 15:36:38