شمالی وزیرستان،پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت میرانشاہ میں پرسوں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد ہوگا

ہفتہ 7 اپریل 2018 16:36

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت میرانشاہ میں پرسوں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد ہوگا۔مشتاق احمد، علی ضیاء ، یاسر شاہ اور شاداب خان میرانشاہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔

(جاری ہے)

یونس خان گراونڈ پر ہونیوالے ٹرائلز کیلئے پی سی بی کو پاکستان آرمی کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت دی جائے گی۔مشتاق احمد نے اپنی گفتگو میں کیا کہ پہلی مرتبہ پی سی بی کے تحت شمالی وزیرستان میں ٹرائلز ہورہے ہیں۔یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ وزیرستان کا امن لوٹ آیا ہے، اب یہاں کے بچے بھی کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے، اور ایک دن قومی ٹیم کی زینت بنیں گے۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 16:36:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :