ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کے 8 سال بعد مداحوں کو خوشخبری سنا دی، اپنے بچے کے نام کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 اپریل 2018 22:25

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کے 8 سال بعد مداحوں کو خوشخبری سنا دی، اپنے بچے کے نام کا اعلان کردیا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کے 8 سال بعد مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے بچے کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز قومی آل راونڈر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ دونوں میاں بیوی نے طے کیا ہے کہ ان کا بچہ مرزا ملک کہلائے گا اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور طے پایا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام ’مرزا ملک ‘ ہوگا ناکہ صرف’ ملک‘۔ جبکہ میرے شوہر پہلی اولاد کے طور پر بیٹی چاہتے ہیں۔ میرانام آج بھی ثانیہ مرزا ہے اور میں نے شادی کے بعد اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا، یہ آگے بھی بڑھے گا۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 22:25:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :