قندوز میں حفاظ کرام کی شہادت کا معاملہ؛شعیب اختر نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 اپریل 2018 22:27

قندوز میں حفاظ کرام کی شہادت کا معاملہ؛شعیب اختر نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07 اپریل 2017 ء ):افغانستان کے شہر قندوز میں حفاظ کرام کی شہادت کے معاملہ پر لیجنڈری فاسٹ باولر شعیب اختر نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل افغانستان کے شہر قندوز میں ایک مدرسے میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب جاری تھی کہ امریکہ نے اس مدرسے کو بمباری کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 100سے زائد حفاظ کرام اور دیگر لوگ شہید ہو گئے تھے۔

اس واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔تمام شعبوں کے لوگ حتیٰ المقدور اس سب کی مذمت کررہے ہیں۔افغانستان کے شہر قندوز میں حفاظ کرام کی شہادت کے معاملہ پر لیجنڈری فاسٹ باولر شعیب اختر نے امریکہ کو کھری کھری سنا دیں۔انکا کہنا تھا کہ قندوز میں حفاظ کرام کی شہادت کا علم ہوا، امریکہ کو معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر شہید کرنے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 22:27:20