شاہین شاہ آفریدی کی لاہورقلندرز کے مالک کو انوکھی پیشکش کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 اپریل 2018 23:19

شاہین شاہ آفریدی کی لاہورقلندرز کے مالک کو انوکھی پیشکش کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اپریل 2018ء)پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزلاہورقلندرزکے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹیم مالک رانا عاطف کو حیران کن پیشکش کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورقلندزکے چیف ایگزیکٹو رانا عاطف نے ایک ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل 3میں ابتدائی شکستوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی ان کے پاس آئے اور معصومیت سے کہاکہ ” آپ نے جو رقم مجھے پی ایس ایل3میں لاہورقلندرزکیلئے کھیلنے کیلئے دی ہے، وہ میں واپس کرنا چاہتاہوں“۔رانا عاطف کے مطابق انہوں نے رقم واپس کرنے کی وجہ پوچھی تو شاہین شاہ آفریدی نے جواب دیا کہ ” چونکہ میں پرفارم نہیں کرپایا تو اس رقم کا حقدار بھی نہیں ہوں“۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 23:19:22