سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز جون میں کھیلی جائے گی

پیر اپریل 13:56

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)ہالینڈ رواں برس جون میں سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گی جس میں میزبان ملک کے علاوہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز 12 سے 20 جون تک کھیلی جائے گی اور تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 09/04/2018 - 13:56:27

Your Thoughts and Comments